معروف بھارتی اداکار پرابھاس اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی‘ میں جنوبی کوریا کے آرٹسٹ کا کام چوری کیا گیا۔
جنوبی کورین فلمی اینیمیشنز کے ماہر ’سنگ چوئے‘ نے الزام عائد کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم ’کالکی 2898AD‘ کے ہدایتکار نے اُن کا آرٹ ورک چوری کیا ہے۔
سنگ چوئے نامی کورین فلم اینیمیٹر نے بھارتی فلم ’کالکی‘ میں اپنے کام کی چوری کا باقاعدہ ثبوت بھی پیش کیا۔
اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں ایک تصویر اُن کے 10 سال پُرانے آرٹ ورک کی ہے جبکہ دوسری تصویر بھارتی فلم ’کالکی‘ کے ایک سین کی ہے۔
حیران کُن طور پر سنگ چوئی کا آرٹ ورک اور فلم ’کالکی‘ کا سین ایک جیسا ہے۔
اُنہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں یہ بتایا کہ میں نے اپنا یہ آرٹ ورک 10 سال قبل یوٹیوب پر اپلوڈ کیا تھا جوکہ اب بھارتی فلم میں استعمال کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بغیر اجازت لیے کسی کے آرٹ ورک کا استعمال کرنا قابلِ تضحیک ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’کالکی‘ میں پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور دیشا پٹانی بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔