پروٹین مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے اور پٹھوں کی نشو و نما میں مدد کرتا ہے

پروٹین جسم کےلیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ ہارمون بنانے، مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے اور پٹھوں کی نشو و نما میں مدد کرتا ہے۔

نیشنل اکیڈمیز آف میڈیسن کی تحقیق کی روشنی میں پیش کی گئی تجاویز کے مطابق روزانہ کیلوریز کا 10 سے 35 فیصد پروٹین سے حاصل کرنا چاہیے۔

عام طور پر فی کلوگرام وزن کےلیے 0.8 گرام پروٹین کی تجویز دی جاتی ہے۔ تاہم عمر، وزن، جسمانی ساخت اور سرگرمی کے اعتبار سے پروٹین کی ضرورت مختلف ہو سکتی ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ کا وزن 68 کلوگرام ہے تو 68 کو 0.8 سے ضرب دیں جس کا حاصل 54 ہوگا، یعنی آپ کو روزانہ پروٹین کا ہدف 54 گرام ہے۔

بزرگ افراد میں پٹھوں کے کھچاؤ کے مسائل کو روکنے کےلیے زیادہ پروٹین کی ضرورت ہو سکتی ہے جبکہ بیمار یا سرجری کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کو بھی زیادہ پروٹین درکار ہوتا ہے۔

پٹھوں کی نشو و نما کےلیے روزانہ فی کلوگرام وزن کےلیے 1.4 سے 2 گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔

حاملہ خواتین کو روزانہ کتنی پروٹین کی درکار؟
ٹشو کی نشو و نما اور خون کے حجم میں اضافے کےلیے حمل کے دوران پروٹین کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔

پہلی سہ ماہی کے دوران حاملہ خواتین روزانہ 0.8 گرام فی کلو گرام جسمانی وزن کے معیاری آر ڈی کے کے ساتھ پروٹین کی مقدار لینا شروع کر سکتی ہیں اور اس میں انکی سرگرمی کے اعتبار سے اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

اس کے بعد انہیں دوسرے اور تیسرے سہ ماہی کے دوران ایک بیس لائن کے طور پر 1.1 گرام فی کلو گرام فی دن کا ہدف رکھنا چاہیے۔

وزن کم کرنے کےلیے پروٹین
وزن کم کرنے کےلیے پروٹین کی مقدار بڑھانا مفید ہو سکتا ہے کیونکہ یہ بھوک کو کم کرتا ہے اور پٹھوں کی حفاظت کرتا ہے۔

وزن کم کرنے والے افراد کےلیے پروٹین کی مقدار 1.6 سے 2.2 گرام فی کلوگرام وزن کی تجویز دی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ پروٹین پٹھوں کی تعمیر، ہارمونز اور انزائمز کی تخلیق اور خلیات کے ڈھانچے کے لیے اہم ہے۔

پروٹین کی تجویز کردہ روزانہ مقدار فی کلوگرام وزن 0.8 گرام ہے لیکن سرگرمی، عمر، اور دیگر عوامل کی بنا پر اس کی مقدار میں اضافہ ضروری ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں