پرو ہاکی لیگ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 3-2 سے ہرادیا

ہوبارٹ (سپورٹس ڈیسک) پرو ہاکی لیگ کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے دی۔میچ کے آخری لمحات تک پاکستان نے اچھی کارکردگی دکھائی اور گول کر کے اسکور 2-2 سے برابر کر دیا تھا۔

تاہم میچ کے اختتام سے صرف تین منٹ قبل آسٹریلیا نے پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے 3-2 سے فتح حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے ندیم خان اور سفیان خان نے ٹیم کے دونوں گول اسکور کیے۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کا اگلا میچ کل جرمنی کے خلاف شیڈول ہے۔