اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ ’پردے کے پیچھے‘ مذاکرات ہو رہے ہیں۔صدارتی ترجمان کے مطابق اسرائیلی صدر ہرزوگ نے اسیر ایڈان الیگزینڈر کے اہل خانہ کو بتایا کہ پردے کے پیچھے مذاکرات ہو رہے ہیں۔
ہرزوگ نے کہا کہ لبنان کے ساتھ شمالی سرحد کے حوالے سے طے پانے والے ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے اور یرغمالیوں کو گھر لانے کا وقت ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ اب ایک بامعنی تبدیلی لانے کا موقع ہے جو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے پر منتج ہو گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز فلسطینی تنظیم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیلی نژاد امریکی ایڈن الیگزینڈر نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ سے التجا کر رہے ہیں کہ وہ انھیں بھول نہ جائیں۔
ویڈیو جاری ہونے کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی کی والدہ نے کہا کہ انھیں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے یقین دلایا ہے کہ یرغمالیوں کے معاہدے کے لیے ’’حالات تیار ہیں‘‘۔
ییل الیگزینڈر کے بیٹے ایڈن کو گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے جانبازوں نے اسرائیل کے اندر سے یرغمال بنایا تھا، ییل نے ہفتے کی رات تل ابیب کے ’یرغمالی چوک‘ پر ریلی سے خطا می کہا کہ وہ ویڈیو دیکھر کر لرز کر رہ گئی ہیں۔ اس چوک پر یرغمالیوں کے اہل خانہ کئی مہینوں سے ہر ہفتے اکھٹے ہو رہے ہیں۔