پشاور :نیشنل ٹی 20 کپ آج سے پشاور میں شروع ہوگا

پشاور (اسپورٹس ڈیسک) 10 ریجنل ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی 20 کپ کا آغاز آج سے پشاور میں ہوگا۔ٹورنامنٹ کے پہلے دن لاہور وائٹس کا مقابلہ پشاور اور فیصل آباد کا سامنا کراچی وائٹس سے ہوگا۔

12 روزہ ٹورنامنٹ میں روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ شام ساڑھے چار جبکہ دوسرا میچ رات ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی اور ایونٹ کے تمام 23 میچز جیو سوپر سے براہِ راست نشر ہوں گے۔