اسلام آباد (آئی این پی) پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف دائر اپیلیں واپس لے لیں۔سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انہیں ہدایات دی گئی ہیں کہ ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لے لی جائیں، جس کے بعد عدالت نے ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر مقدمات خارج کر دیے۔

