لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب کے اسکولز میں خواتین اساتذہ کیلئےشلوارقمیض اور دوپٹہ لازم قرار دے دیا گیا، جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے اور طالبات کے میک اپ لگانے پرپابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے ٹیچرز کیلئے بھی ڈریس کوڈ کے متعلق ہدایات جاری کردیں۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے مرد اساتذہ کیلئےجینزاور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی۔اسی طرح پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز میں اسکول دورانیے میں نماز ظہر کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ 26 مارچ کو محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں کے اساتذہ کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کرتے ہوئے خواتین اساتذہ کیلئےزیادہ میک اپ، زیادہ زیورات اور اونچی ہیلز پہننا ممنوع قرار دے دیا تھا جبکہ مرد اساتذہ کو بھی جینز شرٹ پہننے سے روک دیا تھا۔

