پورٹسماؤتھ :پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے ہرا دیا

پورٹسماؤتھ (سپورٹس ڈیسک) پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو پہلے ایک روزہ میچ میں 177 رنز سے شکست دے کر 4 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنائے۔ عثمان خان نے شاندار 151 رنز جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 115 رنز کی باری کھیلی۔

فرحان یوسف اور عثمان خان کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے ریکارڈ 268 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی یوں پاکستان نے 177 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے محمد صیام نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔