وارسا (غیر ملکی خبر ایجنسیاں) پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ چند گھنٹوں بعد ایران سے پولش شہریوں کے انخلاء کا کوئی امکان باقی نہیں رہے گا۔
یہ انتباہ سفارتی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جاری کیا گیا تاکہ شہری اپنی حفاظت بروقت یقینی بنا سکیں۔ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر حملے کے لیے تیار ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

