پٹرول کی شدید قلت، صرف 10 سے 14 روز کا اسٹاک موجود:عبد السمیع خان

کراچی (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں پٹرول کی دستیابی کی صورتحال بہت خراب ہو رہی ہے،صرف 10 سے 14 روز کا پٹرول موجود ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اوگرا اور وفاقی وزیر پٹرولیم کے حکومتی نمائندے ملک میں پٹرولیم ذخائر کے حوالے سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ عبد السمیع خان نے کہا کہ اگر پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب نہ ہوا تو عوام کے درمیان جھگڑے ہو سکتے ہیں اور روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات پیدا ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں وہ پٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ڈیلرز کو اوریج سیل کے مطابق پٹرول نہیں مل رہا اور وہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے کوٹہ سسٹم کی مخالفت کرتے ہیں۔