پہلا ون ڈے: پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی

سلمان علی آغا کی شاندار سنچری، حارث رؤف کے 4 شکار، قومی ٹیم کو سیریز میں برتری

راولپنڈی( نمائندہ اسپورٹس)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

“پاکستان کی اننگز”
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔میچ کے ہیرو سلمان علی آغا نے 87 گیندوں پر ناقابل شکست 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 دلکش چوکے شامل تھے۔
حسین طلعت نے 62 اور محمد نواز نے ناٹ آؤٹ 36 رنز بنائے۔

ایک موقع پر پاکستان کے 95 پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے، تاہم سلمان علی آغا اور حسین طلعت کے درمیان 138 رنز کی شاندار پارٹنرشپ نے قومی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔آخر میں سلمان علی آغا اور محمد نواز نے مزید 66 رنز جوڑ کر مجموعہ 299 تک پہنچایا۔اوپنر صائم ایوب 6، فخر زمان 32، بابر اعظم 29 اور محمد رضوان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

“سری لنکا کی اننگز”
300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 9 وکٹوں پر 293 رنز ہی بناسکی۔وانندو ہاسارنگا نے 52 گیندوں پر جارحانہ 59 رنز بنا کر جیت کی کوشش کی، مگر ناکام رہے۔سدیرا سماراوکراما (39)، کمیل میشارا (38) اور پاتھم نیسانکا (29) نے بھی کچھ مزاحمت دکھائی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں 61 رنز کے عوض حاصل کیں،
جبکہ فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

“دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون”

پاکستان:
فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ۔

سری لنکا:
پاتھم نسانکا، کمیل مشارا، کوسل مینڈس، سماراوکراما، چرِتھ اسالنکا، دیلشن لیانگے، کامندو مینڈس، وانندو ہاسارنگا، دُشمنتا چمیرا، مہیش ٹھیکشنا، اسِتھا فرنینڈو۔

“باکس: میچ کے نمایاں کھلاڑی”
🏆 سلمان علی آغا – 105 ناٹ آؤٹ (87 گیندیں، 9 چوکے)
🔥 حارث رؤف – 4 وکٹیں 61 رنز کے عوض
⚡ وانندو ہاسارنگا – 59 رنز، 3 وکٹیں

اپنا تبصرہ لکھیں