پیرس میں ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی.ریلی کے شرکانے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائےہوئے تھے اور ” پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے بھی لگارہے تھے.

ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے زیر اہتمام پیرس میں پاک فوج زندہ باد کی بڑی ریلی نکالی گی جس میں پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے زبردست نعرے لگائے ریلی کی قیادت ای یو پاک فیڈریشن کے سربراہ چوہدری پرویز لوہسر نے کی .ریلی کے بعد مقامی ہوٹل میں باقاعدہ تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور پاکستان کی مضبوطی کیلئے پاکستان آرمی کو سپورٹ کرنا ہمارا فرض ہے.
پرویز لوہسر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ ریمٹنس پاکستان بھیجنی چاہیئے تاکہ پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو سکیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں اور اب تک دے رہے ہیں لہذا ہمیں اپنی آرمی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے نہ کہ کسی بھی سازشی عناصر کا ساتھ دیں .پروگرام کے آغاز پر پاکستان اور فرانس کے قومی ترانے بھی پڑھے گئے.
ریلی میں شدید سردی کے باوجود قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں، لوکل کمیونٹی، خواتین، بچوں، نوجوانوں اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شامل شرکاء نے “سول نافرمانی نامنظور، نامنظور، ترسیلات زر بڑھاؤ اور ملک بچاؤ” کے فلک شگاف نعرے لگائے جس سے پیرس کی فضا گونج اٹھی۔
ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور اس کے سپہ سالار کے ساتھ اپنی بھرپور وابستگی کا اظہار کیا اور پاکستان کے دشمنوں کو للکار کر یہ پیغام دیا کہ پاک فوج اُن کی “ریڈ لائن” ہے جس کو وہ کسی صورت کراس نہیں کرنے دیں گے۔
ریلی میں شامل شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حوالے سے اپنے بھر پور جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے دشمن ہمیشہ اپنے منفی پروپیگنڈا میں ناکام رہیں گے کیونکہ پاکستان کے باشعور عوام اُن کے مکروہ چہرے کو اچھی طرح پہچان گئے ہیں۔
ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شامل شرکاء نے پاک فوج کے سپہ سالار کی درجنوں قدآور تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور پیرس کی ٹھنڈی فضا تیرا ضمیر میرا ضمیر، عاصم منیر عاصم منیر کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ سب نے یک زبان ہو کر سب سے پہلے پاکستان کے نعرے لگائےاور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ہر طرح کے حالات میں پاک فوج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں.
اس ریلی کو میاں ساجد آف چڈے والی، قاری فاروق احمد، راجہ اشفاق ، تصور تارڑ آف منڈی بہاؤالدین ، چوہدری اشفاق آف رنڑیاں، چوہدری اقبال گجر آف بلجئیم اور عظیم ڈار نے آرگنائز کیا۔چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر اس ریلی کے مہمان خصوصی تھے۔اس ریلی کی صدارت حاجی اصغر آف جلیانی نے کی۔ جبکہ چوہدری عامر آف جمنا جرمنی، ناصر بٹ آف جرمنی، حسن گوندل فرانس اور چوہدری اشرف مراہ نے خصوصی طور پرشرکت کی۔

