پیرس میں 55واں پیرس ائیر شو اپنی پوری گھن گرج کے ساتھ جاری

شومیں پوری دنیا سے لاکھوں سیاح شرکت کر رہے ہیں
آج سے ائیر شو عام عوام کیلئے بھی اوپنٗ کر دیا گیا ہے

پیرس(ایاز محمودسے )55 واں پیرس ائیر شو لوگوں کی دلچسبی اور جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے 49 سے زائد ممالک کی متعدد کمپنیاں اس شو میں حصہ لے رہی ہیں جس میں جدید جنگی اور مسافر جہازوں کی ٹیکنالوجی کے علاوہ جنگوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ بھی شامل ہے .

مسافر بردار طیاروں سمیت جنگی طیارے چھوٹے نجی طیارے اسپیس راکٹ گن شپ ہیلی کاپٹر نجی ہیلی کاپٹر مال بردار طیارے اور ان میں استعمال ہونے والی ہر قسم کی مشینری میزائل سپئر پارٹ اور لگثرری ایٹم بنانے والی کمپنیاں اس میں شامل ہیں .اس شو میں چین کی بغیر پائلٹ ٹیکسی کے بھی چرچے ہیں .

پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنایا جانے والا جدید جنگی طیارہ JF17 تھنڈر 2015 کی ائیر شو میں شامل ہوا تھا جسے دنیا بھر نے سراہا تھا مگر اس سال کوئی پاکستان جہاز اس شو کا حصہ نہیں ہے جبکہ چین کے سٹال پہ نصب سکرین میں پاکستانی J10C کو بار بار دکھایا جا رہا ہے اور وہاںُ موجود چینی آفیشلز حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں شامل ہونیوالے J10C اور پاکستانی شاہینوں کی خوب تعریف کرتے نظر آتے ہیں.

فرانس کا جدید ترین جنگی جہاز رافیل بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ پاکستانی شاہینوں کے بھارت میں رافیل کو گرانے کے بعد پوری دنیا کی نیوز ہیڈ لائنز میں شامل رہا ہے .آج سے عام عوام بھی اس ائیر شو کو دیکھنے کے حامل ہو سکتے ہیں کیونکہ پہلے چار دن صرف آفیشل اور ٹیکنیشنز کی انٹری تھی پیرس ائیر شو میں اس سال ایک اندازے کے مطابق سات دنوں میں تین لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے.

اپنا تبصرہ لکھیں