پیرو میں فٹ پاتھ پر چلنے والی خاتون پر آفت ٹوٹ پڑی، ویڈیو نے دل دہلا دیئے

پیرو میں فٹ پاتھ پر چلنے والی خاتون پر آفت ٹوٹ پڑی جس کی ویڈیو نے دل دہلا دیے۔

پیرو میں چند روز قبل خاتون کے لیے معمول کی چہل قدمی جان لیوا ثابت ہوئی جب اس کے پاؤں کے نیچے زیر زمین بجلی کا باکس دھماکے سے پھٹ گیا۔

واقعے کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو مصروف فٹ پاتھ پر پیش آیا اور خاتون جزوی طور پر کھلے گڑھے میں گر کر زخمی ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون چہل قدمی کرتے ہوئے آتی ہے اچانک ہی گڑھے میں دھماکا ہوجاتا ہے اور خاتون اس میں جاگرتی ہے۔واقعے کے بعد قریب موجود ایک شخص بھاگتا ہوا خاتون کو بچانے کے لیے گیا۔

حکام نے دھماکے کی وجہ کیبل کی دیکھ بھال کے مسائل کو قرار دیا ہے، تاہم الیکٹریکل انفرااسٹرکچر کی ذمہ دار کمپنی پلس انرجیا نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں