پی آئی اے ٹورنٹوکے سٹیشن منیجرعلی اصغرزیدی کی کینیڈین وزیردفاع بل بلیئرسے ملاقات

اونٹاریو(اشرف خان لودھی سے)پی آئی اے ٹورنٹوکے سٹیشن منیجرعلی اصغرزیدی نےوفاقی وزیردفاع بل بلیئر کوٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملاقات کی اور انہیں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنزکودرپیش مسائل اور دفترکے بارے میں بریفنگ دی ۔ علی اصغرزیدی نے نمائندہ جنگ نیوزکینیڈاسےخصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ایئرپورٹ پرامیگریشن کے کچھ ایشوتھے سی بی ایس اے کے کچھ معاملات حل طلب تھے ۔کچھ شفٹوں میں اچھے لوگ ہیں اورکچھ شفٹوں میں سٹاف آنیوالے مسافروں کوکافی تنگ کرتاہے ۔

یہ سارے معاملات فاقی وزیردفاع بل بلیئرکے گوش گزارکئےہیں ۔ ٹورنٹومیں موجودہماری ہیلڈنگ ایجنسی ہے اس کے بارے میں بھی بتایاکہ کیاہورہاہےکیونکہ ائرپورٹ اب کافی پرانا اورچھوٹابھی ہوگیاہے کیونکہ فلائٹس کی تعداددن بدن بڑھتی جارہی ہے جس کی بڑی وجہ مسافروں کی تعدادمیں اضافہ ہے ۔علی اصغرزیدی نے بتایاکہ ہمیں وقت کی کمی کاسامنارہتاہے جس سے مسافروں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں ۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنزکی پوری کوشش ہے کہ نئے ائیرکرافٹ لے لئے جائیں اور یہاں سے ایک فلائٹ اوربڑھائی جائے ۔ کوشش ہوگی کہ مئی یاجون سے 5ویں فلائٹ بھی شروع کردیں۔اس کے ساتھ پاکستان سےبہت جلدبرطانیہ اورامریکہ بھی فلائٹس جایاکرینگی ۔وفاقی وزیردفاع بل بلیئرکوبتایاکہ میری یہاں پوسٹنگ ہوئی تومجھے یہاں آکربہت خوشی ہوئی یہاں کینیڈین لوگ بہت ملنساراوراچھے ہیں ۔

میری اس ساری گفتگوسےوہ بھی متاثرہوئے اوروفاقی وزیردفاع بل بلیئرنے بتایاکہ وہ بھی اتناعرصہ ٹورنٹوپولیس کے چیف رہے ہیں اورکہتےہیں کہ مجھے پاکستان کیمونٹی بہت اچھی لگی اورمیری خواہش ہے کہ کینیڈااورپاکستان کی دوستی اورمضبوط ہوجائے اوریہاں جوامیگرنٹس ہیں یہ سب لبرل مذہبی ہیں جوہمارے لئے بہت اچھے ہیں ۔علی اصغرزیدی نے بتایاکہ انہوں نے وفاقی وزیرکوان کے گھرسے پک کیا۔

وفاقی وزیردفاع بل بلیئر نےبتایاکہ وہ آج کل ایک مہم میں مصروف ہیں جس کیلئے انہیں تمام اونٹاریو دیکھنا ہوتاہے اوراوٹاواکے کچھ حصے جن کے بارے میں مجھے پیغام دیاجائے ۔صبح انہوں نے اوٹاوا جانا تھا فلائٹ سے توانہوں نے کہاکہ مجھے پک کرلیں اورجب ہم ان کے گھرپہنچے توگھرکے باہرکھڑے تھے اکٹھے سفرکیا توبہت اچھالگاانہوں نے بھی خوشی کااظہارکیااور بتارہے تھے کہ میں نے پاکستان ایمبیسی بھی گیاتھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں