کراچی: ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تقرری کے سلسلے میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 3 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے نئے سربراہ کے نام پر غور و خوض کیا جائے گا، نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی کے لیے امیدواروں نے رابطے شروع کردیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ ڈائریکٹرز فوری طور پر نئے عارضی سربراہ کو تعینات کریں۔پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹیو کیلئےامان اللہ قریشی، خرم مشتاق اور عامرعلی مضبوط میدوار ہیں۔