لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سوئمنگ اور اتھلیٹکس کی طرح تیکوانڈو سمیت دیگر کھیلوں کی بھی اولمپک وائلڈ کارڈ کے حصول میں معاونت کرے۔ نشتر پارک جمنیزیم میں نیشنل جونیٔر تیکوانڈو چیمپٔن شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کرنل وسیم کا کہنا تھا کہ بنکاک میں ایشین انڈور تیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو کھلاڑی میڈل جیتنے کی پوزیشن میں تھے لیکن ایونٹ ہی ملتوی ہوگیا۔ ان نے مزید کہا کہ نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد تیکوانڈو کا ایک مضبوط بیک اپ تیار کرنا ہے اس سلسلے میں اکتوبر میں انڈر 14 چیمپئن شپ کا بھی انعقاد کیا جاۓ گا.تیکوانڈو کا کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ایشئین گیمز اور دیگر انٹرنیشنل مقابلوں میں جلد پاکستانی کھلاڑی میڈلز حاصل کرتے ہوۓ نظر آئیں گے۔

