پی ایس ایل سیزن 11: گورننگ کونسل کا اجلاس، 26 مارچ سے آغاز طے

لاہور( پاکستان کرکٹ بورڈ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔ لاہور میں پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی کی زیر صدارت ہوا، جس میں 8 فرنچائز، پی سی بی اور پی ایس ایل کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں کھلاڑیوں کی ریٹینشنز، ڈرافٹ، اور آکشن یا ڈراکشن ماڈل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے مالکان کو بھی خوش آمدید کہا گیا اور ان کی کامیاب نیلامی پر مبارکباد دی گئی۔

پی ایس ایل 11 کے شیڈول پر غور کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگز کے آپشن پر بھی بات ہوئی، اور ایجنڈا امور پر مزید غور کے لیے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق ضرورت پڑنے پر گورننگ کونسل کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا۔