لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کیلئےٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 3 اپریل کی سہ پہر سے شروع ہوچکی ہے جبکہ 7 اپریل سے شام 4 بجے سے ملک بھر میں مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آن لائن بک کیے گئے ٹکٹ مخصوص ٹی سی ایس سینٹرز سے بھی جمع کیے جا سکتے ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پہنچائے جا سکتے ہیں۔پی سی بی کے مطابق ہر میچ کے دوران ایک ٹکٹ ریفل بھی منعقد کیا جائے گا جس میں شائقین کو موٹر سائیکل، اسمارٹ فون اور گفٹ ہیمپرز جیسے انعامات دیے جائیں گے۔

