پی ایس ایل 11: سیالکوٹ اسٹالینز نے اپنا نام بدل کر ملتان سلطانز کر دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے باضابطہ طور پر اپنا نام بدل کر ملتان سلطانز رکھ لیا ہے۔پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ملتان سلطانز کے نئے سی ای او گوہر شاہ ہیں اور ان کی جانب سے نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

چیف ایگزیکٹو کے مطابق یہ گوہر شاہ کا پہلا اقدام ہے کیونکہ اس سے قبل ‘ملتان سلطانز’ کا نام دستیاب نہیں تھا۔اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ ٹیم کی سالانہ فرنچائز فیس 1.85 ارب روپے سے بڑھا کر 2 ارب روپے کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ او زی ڈویلپرز نے جنوری میں ہونے والی پی ایس ایل نیلامی میں سیالکوٹ فرنچائز کے لیے 1.85 ارب روپے کی بولی دی تھی، جو پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی قرار دی گئی تھی۔