پی سی ہوٹل مینجمنٹ کی عمدہ کارکردگی پر ویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب

لاہور : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کوالیفائر کے پہلے 3 میچز میں مسلسل جیت پر
پرل کانٹینٹل ہوٹل لاہور کی جانب سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کرسٹل ہال میں منعقدہ تقریب میں مسلسل 3 میچز جیتنے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم۔ مینجر ٹیم حنا منور نے پرل کانٹینٹل ہوٹل لاہور کی مینجمنٹ کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ اس موقع پر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تمام کھلاڑیوں۔ کوچز۔ مینجمنٹ سٹاف بھی موجود تھا۔

ہوٹل کے اے جی ایم مسٹر وینگلس، ڈائریکٹر سیلز جیب اللہ کامران ۔ پبلک ریلیشنز ہیڈ فاطمہ عطاء اور دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ پرل کانٹینٹل ہوٹل لاہور کی مینجمنٹ نے مسلسل 3 میچز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی اور اگلے میچز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مسڑ وینگلس کا کہنا تھا امید ہے کہ اگلے دونوں میچ بھی پاکستانی ٹیم جیتے گی۔سب پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر بہت خوش ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں