چارسدہ: فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق

چارسدہ (نامہ نگار)چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین سرکاری ٹیچرز تھیں جو گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلے میں ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔