لاہور(نامہ نگار)چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ عبدالرزاق ساجد نے اپنے سسر محمد لطیف گرمانی مرحوم کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی آنے والی شخصیات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عبدالرزاق ساجد سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت کرنے والوں میں روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے رہنما حافظ امیر علی اعوان، سنی فاؤنڈیشن برطانیہ کے چیئرمین عمران حسین چوہدری، الحاج محمد علی چشتی، علامہ محمد ایوب اعوان، صاحبزادہ فضل رسول رضوی اور محمد جمیل سعیدی شامل تھے۔
عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مہربانوں نے غم بانٹ کر حوصلہ دیا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

