ڈیلس:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے نیویارک پہنچ گئے۔ وہ اہم میچ سے قبل پاکستانی ٹیم سے ملاقات کریں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ وہ اس سے قبل آئر لینڈ اور انگلینڈ میں بھی موجود تھے۔ دوسری جانب ڈیلس میں پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم بھی پاکستان اور امریکا کے درمیان ورلڈ کپ میچ دیکھنے پہنچ گئے ۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں۔تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد نے پاکستان امریکا کا میچ دیکھا جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی جو امریکا کے مختلف شہروں سے ڈیلس پہنچے تھے۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days