چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کاسینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار

لاہور (نمائندہ خصوصی) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین عبدالمنان خرم کی جانب سے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

افطارڈنر تقریب میں پریس کلب لاہور کے صدر ارشد انصاری، امین حفیظ، رضی دادا، نوید چودھری اور دیگر سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔