چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا عید الاضحی کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

لاہور: چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے عیدالاضحی کے موقع پر پورے ریجن میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر لیسکو ٹیم کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ تمام متعلقہ حکام کو عید کے دونوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں لائن سٹاف اور شکایت سنٹرز میں عملہ موجود رہے گا جبکہ تمام سٹورز میں بھی سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کے علاوہ اضافی ٹرانسفامرز ٹرالیز کا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے۔ انجینئر محمدرمضان بٹ نے کہا کہ عید کے موقع پر موسمیاتی پیش گوئی کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے، اگر عید کے موقع پر ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہوئی تو اس کے لیے بھی سٹاف کو سٹینڈ بائی کردیا گیا ہے۔ لیسکوچیف کی جانب سے عید کے چاروں دن بجلی کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنانے کے لیے 4چیف انجینئرز کی ڈیوٹیاں بھی لگائی جاچکی ہیں، چیف انجینئر ٹی ایس ڈیزائن نثار سرور جمعہ کے روز، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی عمران محمود ہفتہ کے روز، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی فیصل زکریااتوار کے روز جبکہ چیف انجینئر آپریشنز ندیم ملک سوموار کے روز ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ لائن سٹاف کی حفاظت کے لیے تمام تر ضروری اقدمات کا بھی بندوبست کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں