چیف جسٹس کے سیکیورٹی پروٹوکول میں گاڑیوں کی تعداد 2 کردی گئی

اسلام آباد (عدالتی رپورٹر) – چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے سیکیورٹی پروٹوکول میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس کو سیکیورٹی پروٹوکول کی مد میں ملنے والی 8 گاڑیوں کی تعداد کم کر کے 2 کر دی گئی ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ یہ فیصلہ عوام کے وسائل کے مؤثر اور معقول استعمال کو یقینی بنانے کیلئےکیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے بعد سیکیورٹی پر مامور اہلکار دیگر فرائض کی انجام دہی کیلئےدستیاب ہوں گے۔ اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ دیگر حاضر سروس ججز کے سیکیورٹی پروٹوکول اور ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کو بھی رولز کے مطابق ہم آہنگ کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں کمی سے متعلق وفاقی اور صوبائی وزارتِ داخلہ کو سرکولر بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ فیصلے پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں