چیمپئنز ٹرافی2025 کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت میچ دبئی میں ہوگا

چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت میچ دبئی میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کیلئے یواے ای کو نیو ٹرل وینیو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز یو اے ای میں ہوں گے جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ بھی متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو اے ی بورڈ کے سربراہ شیخ نیہاں المبارک سے ملاقات کی، ملاقات گزشتہ شب گھوٹکی میں شیخ نیہاں کے خصوصی خیمے میں ہوئی، شیخ نہیان مبارک النہیان اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات میں نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر فیوژن پلان کی منظوری دی گئی تھی جس کے مطابق پاکستان اور بھارت 3 سال تک ایک دوسرے کے ممالک میں میچز نہیں کھیلیں گے اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان ملک کی مرضی سے ہوگا۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ بھارت کے پاکستان نہ آکر کھیلنے کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔ بھارت کے نہ آنے سے کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا،آئی سی سی نیوٹرل مقامات پر ہونے والے میچز کے لیے اضافی اخراجات کی رقم بڑھائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں