ریاض:چینی وزیراعظم لی کیانگ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض:چینی وزیراعظم لی کیانگ سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے .سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی وزیراعظم کا دارالحکومت ریاض کے یمامہ پیلس میں استقبال کیا جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ون او ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کیے گئے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے پہلووں خاص طور پر سیاسی اور سکیورٹی پہلووں، تجارتی مواقع، توانائی، سرمایہ کاری، ثقافت اور ٹیکنالوجی کے علاوہ خطے اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے دونوں ملکوں کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماوں نے سعودی چینی اعلی سطح کی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کے منٹس پر دستخط کیے.

اپنا تبصرہ لکھیں