چین میں طوفانی بارشیں، سڑکیں تالاب بن گئیں

چین کے صوبے لیاؤننگ کے شہر دالین میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب سڑکیں تالاب بن گئیں، سڑکوں پر پانی کے تیز بہاؤ میں گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ مختلف حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دالین میں ایک گھنٹے میں 30 سے 40 ملی میٹر بارش ہوئی، چین میں مزید بارشوں کے پیش نظر حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں