چین نے 20 امریکی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں لگا دیں

بیجنگ(چینی وزارت خارجہ )چین نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے والی 20 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق پابندی کے تحت ان کمپنیوں اور افراد کے چین میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

پابندی کے تحت آنے والے 10 افراد میں امریکی دفاعی کمپنی کے بانی سمیت 9 اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ اقدام گزشتہ ہفتے امریکی اعلان کے بعد سامنے آیا، جس میں تائیوان کو 11.1 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔