چین : 23 سالہ لڑکی نے 80 سالہ بزرگ سے شادی کرلی

چین کے ایک نرسنگ ہوم میں 23 سالہ لڑکی نے 80 سالہ بزرگ شخص سے شادی کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہیبی کے نرسنگ ہوم میں 23 سالہ لڑکی ژیاؤفانگ کام کرتی تھی جہا ں اس کی 80 سالہ بزرگ مسٹر لی سے ملاقات ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دوران وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان دونوں میں دوستی ہوگئی جو بعدازاں محبت میں تبدیل ہوکر شادی کے فیصلے تک پہنچ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکی کے اہلخانہ اس شادی سے خوش اور رضامند نہیں تھے تاہم پھر بھی وہ اپنے فیصلے پر قائم رہی، شادی کی تقریب میں جوڑے کی جانب سے ان کے اہلخانہ شریک نہیں ہوئے اور شادی کی سادہ سی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

مقامی سوشل میڈیا پر یہ کہانی سامنے آنے کے بعد اس پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ لڑکی نے پیسوں کی خاطر بزرگ شخص سے شادی کی جبکہ کچھ صارفین لڑکی کے فیصلے کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں