تہران (ایجنسیاں) ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی ہو گئی ہے، کرنسی ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر 15 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق آج ایران میں ایک ڈالر 15 لاکھ ایرانی ریال کے برابر ہو گیا ہے، جبکہ ایرانی معیشت طویل عرصے سے امریکی اور یورپی پابندیوں کے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث مہنگائی میں اضافے کے خلاف ایران میں کچھ روز قبل احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے تھے، جو دو ہفتوں تک جاری رہے تھے۔

