لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی قیادت نے پارٹی کی تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کیلئےایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈاکٹر علی عمران شہزاد ایڈووکیٹ کو متعدد کلیدی عہدوں پر تعینات کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر علی عمران شہزاد کو مندرجہ ذیل ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں.ڈاکٹر علی عمران شہزاد ایڈووکیٹ کو ترجمان چیف آرگنائزر پنجاب اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب مقرر کر دیا گیا.

چیف آرگنائزر پنجاب محترمہ علیہ حمزہ ملک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر علی عمران شہزاد ان ذمہ داریوں میں پارٹی کے مؤقف کی موثر نمائندگی، میڈیا اور ابلاغی حکمت عملیوں کی نگرانی، اور عوامی رابطے کو مزید فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ افراد اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارٹی پالیسی کے تحت ڈاکٹر علی عمران شہزاد سے مکمل تعاون کریں۔یہ تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔

