ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان کردیا،انٹرویو12اگست کوہوگا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا جس کے مطابق ایلون مسک 12 اگست کو ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کریں گے۔

سابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پیر کی رات ایلون مسک کے ساتھ ایک اہم انٹرویو کروں گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ کی کئی بار کھل کر حمایت کرچکے ہیں، حال ہی میں قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کی کچھ پالیسیوں پر بھی تنقید کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں