ڈیرہ اسماعیل خان(ایجنسیاں)خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ قریشی موڑ کے قریب شادی کی تقریب کے دوران ہوا، اور دھماکے کے فوراً بعد فائرنگ بھی کی گئی جس سے علاقے میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ضلعی پولیس آفیسر نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود بھی شامل ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔

