ڈ ائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے کوچز کیلئے وارننگ جاری کر دی

35ویں نیشنل گیمز کراچی کی تیاریوں کیلے پنجاب کے تربیتی کیمپس کے حوالے سے اہم اجلاس
کوچز کو کارکردگی دکھانا ہوگی،جس کوچ کی کارکردگی اچھی نہیں ہوگی اس کیخلاف کاروائی ہوگی- خضر افضال چودھری

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیر صدارت 35ویں نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب کے تربیتی کیمپس کی تیاری کے لیے جمعتہ المبارک کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہواہے،جس میں پنجاب کے تمام کوچز، ایڈمنسٹریٹرز اورڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم،ڈائریکٹرایڈمن عابد شوکت گھرکی ودیگر افسران شریک تھے،اجلاس میں کوچز اور کیمپس کوآرڈنیٹرز کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 24نومبر سے3دسمبر تک نیشنل گیمزکیلئے تربیتی کیمپس نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس لگائے جارہے ہیں جبکہ فیصل آبادمیں تائیکوانڈو، ہینڈبال، اورملتان میں بیس بال کے کیمپس لگائے جارہے ہیں۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے مزید کہا ہے کہ کوچز اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کوروزانہ مانیٹر کیا جائے گا،کوچز کو کیمپس میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی،جس کوچ کی کارکردگی اچھی نہیں ہوگی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ڈی جی سپورٹس پنجاب نے نشتر سپورٹس کمپلیکس کے تمام ا یڈمنسٹریٹرزکو ونیوز کی بہترین تیاری کا ٹاسک دیا انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے رہائش، کھانے اور دیگر بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں۔