ژوب: سیکیورٹی فورسز نے 18 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کر دیے

ژوب ( آئی ایس پی آر)بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے الگ الگ آپریشنز کے دوران 18 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 فروری کو ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

25 فروری کو ضلع میں جامع کلیئرنس اور سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی نقل و حرکت کو مختلف راستوں پر ٹریس کیا اور ان کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔ خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ خوارج اس علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور ضلع ژوب میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت انسداد دہشتگردی مہم جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز بیرونی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔