کافی عرصہ سے ٹیم کے ساتھ ہوں کافی چیزوں کو پہلے سے جانتا ہوں:محمدرضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز ہمیشہ مشکل ہوتی ہیں آپ کیلئے آسان نہیں ہوسکتی.بطور ٹیم ہر وقت بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے.بطور کپتان کوشش ہوگی کہ اپنے پلان کو آہستہ آہستہ اپلائی کروں.اوپننگ کو لیکر پاکستان کیلئےجو بہتر ہوگا اسی کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا.

پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دے دی ہے تاہم ابھی اناؤنس نہیں کرسکتے.فخر زمان، محمد عامر، عماد، افتخار سب کی پاکستان کیلئے پرفارمنسز ہیں.سینئرز کے خلاء کو آسانی سے پورا نہیں کیا جاسکتا لیکن کوشش کی جاسکتی ہے.ٹی ٹونٹی میں ابھی ٹائم ہے موجودہ سیریز پر فوکس ہے جیت سے چیزیں بہتر ہوتی جائیں گی.آسٹریلیا سیریز کے بعد زمبابوے سیریز، ٹرائی سیریز، جنوبی افریقہ کی سیریز موجود ہیں.تمام میچزز سے آنے والے وقت میں ٹی ٹونٹی کی بہترین الیون تیارکی جاسکتی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں