کراچی: فاف ڈوپلیسی آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

کراچی (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹر فاف ڈوپلیسی نے 14 سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈوپلیسی نے سوشل میڈیا پر اپنے اعلان میں کہا کہ انہوں نے رواں برس ایک نئے چیلنج کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب پی ایس ایل سیزن 11 میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’’یہ میرے لیے ایک دلچسپ قدم ہے، یہ نیا تجربہ کرنے اور ایک کھلاڑی کے طور پر آگے بڑھنے کا موقع ہے۔‘‘

فاف ڈوپلیسی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل بھرپور جذبے اور ٹیلنٹ سے بھری ہوئی لیگ ہے، اور وہ پاکستان کی روایتی مہمان نوازی اور پُرجوش شائقین کے سامنے کھیلنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے ملاقات کا انتظار کرنے کا بھی عندیہ دیا۔