کراچی میں ایک اور ٹریفک حادثہ: کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، میاں بیوں جاں بحق

کراچی(بیورورپورٹ)کراچی میں ایک اور ٹریفک حادثہ ہوگیا، کارساز روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق مرد کی عمر 30 اور خاتون کی عمر 25سال ہے، حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے کار ڈرائیور کو پکڑ لیا۔

مشتعل شہریوں نے ڈرائیور پر تشدد کیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈرائیور کو گاڑی میں بٹھایا۔دریں اثنا، پولیس نے بتایا کہ میاں بیوی اللہ والا ٹاؤن کے رہائشی تھے، جاں بحق میاں بیوی ملازمت سے واپس آرہے تھے، جاں بحق خاتون نارتھ کراچی کے اسکول میں ٹیچر تھی، جبکہ ایاز فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور انیق کوگرفتار کرلیا، حادثہ کار سوار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔پولیس کے مطابق ملزم ڈیفنس کی جانب جارہا تھا، مشتعل شہریوں سے بچا کر ملزم ڈرائیور کو تھانے منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں