ڈھاکا(بی سی بی،سپورٹس ڈیسک)پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 11 کیلئے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا گیا ہے، تاہم کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی سیریز کے پیش نظر جزوی این او سی دیا گیا ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق مستفیض الرحمٰن کو پی ایس ایل کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے چھٹی مل گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 17، 20 اور 23 اپریل کو ون ڈے میچز جبکہ 27، 29 اپریل اور 2 مئی کو ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔ بنگلا دیش ٹیم کا کیمپ 27 مارچ سے شروع ہو گا۔
پی ایس ایل میں کنٹریکٹڈ کھلاڑی مستفیض الرحمٰن، پرویز حسین، شرف الاسلام، ناہید رانا، تنزید حسن اور ریشاد حسین کو جزوی این او سی جاری کی گئی ہے، اور وہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گے لیکن ون ڈے سیریز کیلئے دستیاب رہیں گے۔
بی سی بی کے مطابق مستفیض الرحمٰن کو دو حصوں میں این او سی دیا گیا 26 مارچ سے 12 اپریل اور 24 اپریل سے 3 مئی۔ دیگر کھلاڑیوں کو یوں این او سی جاری ہوئی،تنزید حسن، شرف الاسلام، ناہید رانا اور ریشاد حسین کو 12 اپریل تک،پرویز حسین کو 21 اپریل تک،بی سی بی کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز ورلڈ کپ کوالیفکیشن کیلئےاہم ہے، اسلئےکھلاڑیوں کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔

