کرسی بچانے کیلئے ڈی چوک پر گولی چلائی گئی: شاہد خاقان عباسی

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کرسی بچانے کیلئے ڈی چوک پر گولی چلائی گئی۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی کےساتھ ملاقات کیلئےتیار ہوں، مسلم لیگ ن کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دفن ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بند گلی میں کھڑی ہے، ریاست اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی ہے، کرسی بچانے کیلئےڈی چوک میں گولی چلائی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ قوم حکمرانوں اور سسٹم سے مایوس ہے جبکہ مڈ ٹرم انتخابات مسائل کا حل نہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگی صدر نواز شریف کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے اب کیا کرنا ہے، آئین اور قانون کی پاسداری مسائل کا حل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں