کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان ویمن کرکٹ ٹیم کا نمائشی میچ کرانے کا اعلان کردیا ،ویمنز ایشز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز افغانستان ویمن ٹیم اور کرکٹ ود آؤٹ بارڈرز کی ٹیم ان ایکشن ہوگی.ٹی ٹونٹی میچ 30 جنوری کو میلبورن میں جنکشن اوول گراونڈ میں کھیلا جائے گا .آسٹریلین کرکٹ نے افغانستان ویمن کرکٹ ٹیم کے اراکین کی خواہش کو پورا کرنےکیلئے میچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے.
میچ کا مقصد خواتین کی کرکٹ میں شمولیت کا جشن منانے کیلئے منعقد ہونے والے تاریخی دن کا حصہ ہوگا. میچ آسٹریلیا میں مقیم افغانستان ویمن کرکٹ کھلاڑیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت سے ترتیب دیا گیا ہے.افغانستان حکومت نے خواتین کی کھیلوں پر پابندی عائد کررکھی ہے.خواتین کی کھیلوں پر پابندی کے باعث کرکٹ آسٹریلیا ماضی میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سریز بھی منسوخ کرچکا ہے.
نک ہاکلے جو آسٹریلیاکرکٹ کے چیف ایگزیکٹیوہیں نے کہاکہ کمیونٹی کے بہت سے لوگوں نے افغانستان ویمن ٹیم کی آسٹریلیا میں آبادکاری میں مدد کی ہے.نکے ہاکلےکامزیدکہناتھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ان کی مل کر کھیلنے کی خواہش کو اس نمائش میچ میں پورا کیا جا رہا ہے.