کرک میں بجلی کے لاکھوں کے بقایاجات معاف کرنے کا فیصلہ

ضلع کرک میں بجلی صارفین کے ذمے لاکھوں روپے کے بقایاجات معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کرک میں بجلی صارفین کو صرف ماہانہ بلز ادا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) مجیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں پیسکو حکام اور صوبائی وزیر محمد سجاد نے شرکت کی۔

ڈی سی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 فیڈرز پر 12 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر فیڈر عملے کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں