لوٹن:سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے اووسیز پاکستانی و کشمیری اپنا کردار ادا کریں جس کے لیے لندن میں بہت جلد کانفرنس کا اہتمام کریں گے جہاں تمام انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے والے افراد کو مدعو کیا جائے گا ۔
سابق وزیر اعظم آذادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے اعزاز میں مسلم لیگ ن برطانیہ کے کارکنوں اور عہدیداروں نے لوٹن میں عشائیے کا اہتمام کیا ، جس میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز شریک ہوئے ۔ تقریب میں کونسلرز ، سیاسی سماجی مزہبی ؤر کشمیری راہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔
کشمیر کی آذادی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا ۔ اور جہاں بھارت اس وقت کشمیر میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے ایسے میں کشمیریوں کی ایک کی امید ہے اور وہ آپ اووسیز کشمیریوں پر ہے ۔ برطانیہ میں اگلے چند ماہ میں کانفرنس اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ جہاں سے دنیا بھر کو کشمیر کے مسلے سے آگاہ کیا جائے گا تا کہ دنیا کو بھارت کا حقیقی چہرہ دکھایا جائے ۔