ریاض (ایجنسیاں)سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا۔سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے خلاف ایرانی جارحیت کی مذمت بھی کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے خلاف ایران کی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق پڑوسی ممالک کے خلاف ایران کی جارحیت کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کو اپنے عوام، سرزمین اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔

