کولمبیا نے غزہ پر بمباری میں استعمال کوئلہ اسرائیل کو دینے پر پابندی لگا دی

غزہ پر بمباری میں استعمال پر کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی برآمد پر پابندی لگا دی۔کولمبین صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ کولمبیا کے کوئلے کو فلسطینی بچوں کو مارنے والے بموں میں استعمال کیا گیا اس وجہ سے ان کا ملک اب اسرائیل کو کوئلہ برآمد نہیں کرے گا۔اس حکم نامے پر صدر پیٹرو نے خارجہ امور، خزانہ، کانوں اور تجارت کے وزراء کے ساتھ دستخط کیے ہیں. سرکاری گزٹ میں اس کی اشاعت کے پانچ دن بعد نافذ العمل ہوں گے۔کولمبیا اپنی کُل کوئلے کی پیداوار کا 5 فیصد اسرائیل کو برآمد کرتا ہے جب کہ اسرائیل اپنی ضرورت کے کوئلے کا پچاس فیصد حصہ کولمبیا سے درآمد کرتا ہے۔اس سے پہلے کولمبین صدر نے غزہ میں مظالم پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنےکا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں