کویت: قیدیوں کو فیملی سے ملاقات کی سہولت فراہم کی جائے گی

کویت میں وزارت داخلہ نے شادی شدہ قیدیوں کے لیے بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے ملک کے مرکزی جیل کمپلیکس کے اندر ایک نئی سہولت کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں قیدیوں کو ان کی فیملی سے ملاقات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب کویت کے وزارت تجارت نے پرائیوٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین پر کاروبار کرنے یا کسی کاروبار میں شریک بننے پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزارت تجارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کویت کے نئے قوانین کے مطابق صرف وہ غیر ملکی کویت میں کاروبار کرسکتے ہیں یا کسی کاروبار میں شریک ہوسکتے ہیں جو انویسٹر کا اقامہ رکھتے ہیں۔

وزارت تجارت کی جانب سے لیبر قوانین کے تحت دفعہ 19 میں بھی ترمیم کی ہے جس کا تعلق غیر ملکی سرمایہ داروں سے ہے۔

کویتی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ کویت میں مقیم 10 ہزار غیر ملکی جو پرائیوٹ سیکٹر سے منسلک ہیں وہ 45 ہزار تجارتی لائسنس کے مالک ہیں یا کسی نہ کسی حد تک شریک ہیں۔

وزارت تجارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام تجارتی لائسنس نیا قانون منظور ہونے کے بعد منسوخ قرار دیئے جائیں گے جن میں دفعہ 19 کے تحت نہ آنے والا کوئی غیر ملکی شریک یا مالک ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں