بھارتی اداکارہ حنا خان کینسر جیسے موذی مرض کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے دوران ایک اور نئی بیماری کا شکار ہوگئیں۔بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ کیمو تھراپی کے باعث وہ نئی بیماری کا شکار ہوگئیں۔حنا خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کیموتھراپی کا ایک اور منفی اثر ’میوکسائٹس‘ ہے، میں ڈاکٹر کی ہدایت کے عین مطابق ہی سب کر رہی ہوں، لیکن اگر آپ میں سے کوئی اس مرض سے گزرا ہے تو مہربانی کرکے مجھ سے ٹوٹکا شیئر کریں‘۔انہوں نے لکھا کہ بہت مشکل ہوتا جب آپ کھانا نہیں کھا پارہے ہوتے، اگر آپ مجھے مشورہ دینگے تو میری بہت بڑی مدد ہوگی۔واضح رہے کہ حنا خان نے حال ہی میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ انہیں اسٹیج 3 کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وہ اپنی صحت اور علاج سے متعلق معلومات شیئر کرتی رہتی ہیں۔حنا خان کی پوسٹ پر مداح ان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days